درگاہ شاہ نورانی کوزائرین کیلئے فوری طورپر کھولاجائے ‘کئی ہفتے گزرنے کے باوجوددرگاہ شاہ نورانی کوسیل رکھاہواہے ‘جس کے سبب لاکھوں زائرین مزارپرحاضری ،دعاواستغفاراوردینی امورکی انجام دہی سے محروم ہیں

سنی تحریک کے مرکزی رہنماخان محمدجتک کا صوبائی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنماخان محمدجتک نے صوبائی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ درگاہ شاہ نورانی کوزائرین کیلئے فوری طورپر کھولاجائے کئی ہفتے گزرنے کے باوجوددرگاہ شاہ نورانی کوسیل رکھاہواہے جس کے سبب لاکھوں زائرین مزارپرحاضری ،دعاواستغفاراوردینی امورکی انجام دہی سے محروم ہیں ‘مزاروں کوفوول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی بجائے انھیں سیل کرکے جان چھڑائی جارہی ہے سنی تحریک درگاہ شاہ نورانی کی تالہ بندی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہاکہ قیام امن کیلئے مزارات امن کے داعی ہیں اورمزارات پرعوام الناس امن وسکون اورراحت کے حصول کیلئے آتی ہیں امن کے مراکزکی سیل فوری طورپرنہ کھولی گئی توسنی تحریک احتجاج کرنے پرمجبورہوگی حکومت سنی تحریک کواحتجاج پرمجبورنہ کرئے اورفی الفوردرگاہ شاہ نورانی کے مزارکوزائرین کیلئے کھول کرفوول سیکورٹی فراہم کرئے انہوں نے مزیدکہاکہ سنی تحریک مزارات اولیاء کوبندکرنے اورانھیں سیل میں رکھنے کی اجازت ہرگزنہیں دے سکتی ہماری امن پسندی کوکمزوری نہ سمجھاجائے ہماراریکارڈپورے ملک میں صاف اورشفاف ہے حقوق اہلسنت کے حصول کیلئے اپناتن من دھن سب قربان کرنے کوتیارہیں مگرحقوق اہلسنت پرکسی صورت سمجھوتہ قبول نہیںکریں گے سنی تحریک کاپرزورمطالبہ ہے کہ درگاہ شاہ نورانی کوفوری طورپر زائرین کیلئے کھول کرمکمل سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ زائرین مزارشریف پرحاضری دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :