جسٹس فائز عیسی ٰکمیشن رپورٹ، بلاول بھٹو نے حکومت سے گھر جانے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 دسمبر 2016 19:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2016ء) جسٹس فائز عیسی ٰکمیشن رپورٹ پر بلاول بھٹو نے حکومت سے گھر جانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس فائز عیسی ٰکمیشن رپورٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد حکومت سے گھر جانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ رپورٹ کے بعد حکومت کے پاس ایک دن بھی اقتدار میں رہنے کا جواز نہیں۔

متعلقہ عنوان :