بشیر احمد بلور شہید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی‘ سردار حسین بابک

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے باچا خان مرکز میں اے این پی کے سینئر رہنما بشیر احمد بلور شہید کی برسی کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بشیر احمد بلور شہید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔شہید بشیر بلور احمد کی برسی کے حوالے سے 22دسمبر2بجے نمک منڈی چوک میں بڑا جلسہ عام منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امن کے قیام اور دہشت گردوں کے خلاف جوانمردی سے لڑنے والے بشیر احمد بلور شہیدکی قربانی رنگ لائے گی۔انہوں نے کہا کہ قوم اور وطن کی خاطر باچا خان بابا کے سپاہیوں کی بہادری اور جرأت کی مثال نہیں ملتی اور یہی وجہ ہے کہ دہشت گردوںاور ان کے ظلم کے خلاف آج ساری قوم اکھٹی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

امن و آمان کے قیام اور دہشت و وحشت پھیلانے والوں کے خلاف یک آواز ہو کر اپنی قوم اپنی قوم کو اس عذاب سے نکالنے میں اے این پی کہ تقلید وقت کا تقاضا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف اور امن کے قیام کے لیے اے این پی کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں دہشت گردوں کے ظالمانہ واقعات کے لیے جواز پیدا کرنے والے اب نہیں رہے لہٰذا حکومتوں اور سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردوں اور ان کی سہولت کاروں کے ساتھ آہنی ہاتھ نمٹ لیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ پختونوں کو دہشت گردوں نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے لہٰذا مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو دہشت گردوں سے نمٹ لینے کے لیے بروقت اور موثر کاروائیاں کرنی ہونگی۔ اس موقع پر سید عاقل شاہ، خوشدل خان ایڈوکیٹ، ملک مصطفی اور ضلع پشاور اور سٹی ڈسٹرک کے پارٹی تنظیمی عہدیداران اور صاحب رائے مشران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :