پشاور‘ انسداددہشتگردی کی عدالت نے دھماکہ خیزمواد رکھنے کے دومختلف مقدمات میں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء)انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمدظفرخان نے دھماکہ خیزمواد رکھنے کے الزام میںدومختلف مقدموں میں دوملزان کی جانب سے ضمانت کیلئے دائردرخواست خارج کردی ہے استغاثہ کے مطابق حامد ولد سید محمدساکن شریکرہ پرالزام ہے کہ سی ٹی ڈی نے ملزم کے قبضے سے ناکہ بندی کے دوران شاپنگ بیگ میں نصب چار کلوخودساختہ بم برآمدکیاتھا اسی طرح تواب ولد عاشورساکن باڑہ سی23نومبر2016ء کو ایک نائن ایم ایم پستول اور دودستی بم برآمد کئے گزشتہ روز فاضل عدالت نے دونوں ملزمان کی جانب سے ضمانت کیلئے دائر الگ الگ درخواستوں کی سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل مکمل کرنے کے بعد دونوں ملزان کی درخواست خارج کردی۔