ضلعی انتظامیہ کا ہال روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن‘دو ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:07

لاہور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے ہال روڈ پر غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے کارروائی کر تے ہوئے ہال روڈسے غیر قا نونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا کر2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔