سید یوسف رضا گیلانی کا گورنر پنجاب سے بھانجے کی وفات پر اظہارتعزیت

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:07

ملتان۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سرکٹ ہائوس ملتان میں ملاقات کی اور گورنر پنجاب کے بھانجے ملک محمد الیاس رجوانہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اس کے درجات کو بلند کرے۔

جواں سالہ ملک محمد الیاس رجوانہ کی وفات خاندان کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت وحوصلہ دے اورلواحقین کو صبرِ جمیل دے۔اس موقع پر مرحوم کے والد ملک محمد حفیظ رجوانہ اور بھائی ملک احمد رجوانہ ، چیئرمین یونین کونسل ملک اعجاز رجوانہ، سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی، سابق ایم پی اے عثمان بھٹی بھی موجود تھے۔