رکشہ اور کار کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ، تین شدید زخمی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:06

چنیوٹ۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) جھنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب رکشہ اور کار میں تصادم ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ٹول پلازہ کے قریب رکشہ اور کار کی ٹکرکے نتیجہ میں پچپن سالہ محمد یوسف موقع پرہی جاں بحق ہو گیا جبکہ عمر دراز اکبر علی اور محمد فیصل شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا جہاں پر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :