طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی47 افراد میں سے 44 کی میتیں لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں،پی آئی اے

3 غیر ملکی مسافروں کی میتیں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے تک ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھی جائیں گی،ترجمان

ہفتہ 17 دسمبر 2016 20:59

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی47 افراد میں سے 44 کی میتیں لواحقین کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) ترجمان پی آئی اے نے کہاہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی47 افراد میں سے 44 کی میتیں لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں،11میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے ہفتہ کی صبح چترال پہنچائی گئیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے سینئر افسران اور لواحقین بھی میتیوں کے ساتھ چترال پہنچے۔

پی آئی اے نے میتیوں کو ان کے گھروں اور دیہات تک پہنچانے کیلئے چترال ایئرپورٹ سے ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی۔ ترجمان کے مطابق ایک خاندان نے اسلام آباد سے چترال بذریعہ ایمبولنس آنے کو ترجیح دی۔ جس کے تمام اخراجات پی آئی اے نے ادا کئے۔ چترال پہنچنے والی تمام 12 میتوں کی تدفین چترال اور نواحی علاقوں میں آج سہ پہرتک کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام پاکستانی مسافروں کی میتیں اب لواحقین کے سپرد کی جا چکی ہیں۔

صرف 3 غیر ملکی مسافروں کی میتیں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے تک ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے پی آئی اے ملازمین، بالخصوص سکاؤٹس اور ایمرجنسی رسپانس کے عملے، کی جانب سے امدادی کارروائیوں میں خصوصی کردار ادا کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو پی آئی اے کیمپ اور ہسپتال میں رہنمائی فراہم کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :