افغان سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 19 طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 19:22

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں 19 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان ضلعی گورنر نے بتایا ہے کہ صوبہ پکتیا میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں19 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متعدد طالبان کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی پکڑا گیا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :