محمد شفیق پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر اور محمد جاوید گل سیکرٹری جنرل منتخب

ہفتہ 17 دسمبر 2016 19:22

محمد شفیق پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر اور محمد جاوید گل سیکرٹری ..
لاہور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے انتخابات میں محمد شفیق دوسری مرتبہ صدر اور محمد جاوید گل سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کے فیصل آباد میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن سے منسلک تمام نمائندوں نے شرکت کی اور متفقہ طور پر آئندہ مدت کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔

(جاری ہے)

منتخب ہونے والے عہدیدران میں محمد شفیق ( صدر )،عاصمہ تنویر ،خالد رشید ،کرنل جنید عالم ،بحر کرم ،محمد حنیف ( نائب صدور )،محمد جاوید اقبال گل ( سیکرٹری جنرل ) ،مسز ثقلین کوثر ،محمد عمران ،سہیل احمد خان ( ایسوسی ایٹ سکرٹریز )،محمد عامر ( خزانچی)اور اراکین ایگزیکٹو کمیٹی میں ریلوے ،پولیس ،ایچ ای سی ،سندھ ،اسلام آباد کے نمائندے اور طاہر خلیل ،غزالہ سلیمی ،صائقہ احسان ،جاوید اقبال گل شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :