ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے برطا نوی سفارتکار کو وزارت خارجہ طلب کرلیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:53

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) ایران نے شام کے حوالہ سے برطانیہ کی تنقید پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کے سفارتکار کو وزارت خارجہ طلب کرلیا اور ان سے برطانوی وزیرخارجہ کی ایران پر تنقید بارے شکایت کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایران نے تہران میں برطانیہ کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا اور ان سے برطانوی وزیر خاجہ برس جانس کی ایران پر شام کی صورتحال بارے تنقید پراحتجاج کیا ۔

ایران میں برطانیہ کے سفیر نکولس ہو پٹن ان دنوں ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں اس لئے احتجاج کیلئے ناظم الامور کو طلب کیا گیا اور ایران کے شام میں کردار بارے برطانوی حکام کے تنقیدی بیانات بارے انہیں احتجاججی مراسلہ دیا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ برانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے گذشتہ دنوں برطانیہ میں ایران اور روس کے سفیروں کو طلب کیا اور شام کی صورتحال میں ان دونوں ممالک کے کردار پر اپنی گہری تشویش کا اظہا ر کیا۔

متعلقہ عنوان :