حلب کے مشرقی حصے سے لوگوں کا انخلا نہ ہوسکا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:08

حلب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء)شام کے شمالی شہر حلب کے مشرقی حصے سے لوگوں کے انخلاء کا عمل ابھی تک رٴْکا ہوا ہے۔ یہ بات شامی سرکاری ٹیلی ویژن کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مشرقی حلب سے انخلائ کا عمل گزشتہ روز اٴْس وقت رٴْک گیا تھا جب اس محصور علاقے سے باہر آنے والے ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کی اطلاع ملی، تاہم اس سے قبل مشرقی حلب میں پھنسے ہوئے ہزاروں افراد کو وہاں سے نکالا جا چکا تھا۔

انخلائ کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے شرط یہ ہے کہ باغیوں کے قبضے میں موجود حلب کے دو شیعہ آبادی والے علاقوں سے لوگوں کو نکلنے کی اجازت دی جائے۔شامی حکومت کا موقف ہے کہ ان دو علاقوں اور مشرقی حلب سے انخلائ کا عمل بیک وقت شروع کیا جائے، تاہم باغیوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔