چکوال:پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دے کر پولیس ملازم لاکھوں روپے ہڑپ کر گیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 17:48

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دے کر پولیس ملازم لاکھوں روپے ہڑپ کر گیا ملزم نے متاثرین جن میں خاور اقبال ، راشد اقبال تبسم عباس واجد حسین ، سبط عباس سکنائے چک عمراء محمد نعیم سکنہ ماڑی محبوب سکنہ تھنیل کمال اور عمیر قیوم سکنہ پادشاہان نے بتایا کہ انہوں نے آئی جی پنجاب لاہور کو درخواست دی ہے کہ چند ماہ قبل غضنفر علی ولد غلام حسین جو کہ پنجاب پولیس کا ملازم ہے اور لاہور میںملازم ہے نے انہیں کہا تھا کہ وہ لاہور پولیس میں بطور انسپکٹر ہے اگر تم ایک لاکھ فی کس دے دو تو تمہیں پولیس میں بھرتی کروا دوں گا جس پر ہم نے اپنے اپنے کاغذات اور پچاس پچاس ہزار روپے اس کے حوالے کر دیئے لیکن وہ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور نہ تو ان کی رقم اور کاغذات واپس دے رہا ہے ملزم غضنفر علی نے اپنے دیگر تین ساتھیوں حماد، بلال ، اور مصطفی کے ساتھ مل کر فراڈ سے ہماری رقم ہتھیا لی ہے انہیں واپس دلائی جائے اور اگر ان کی رقم واپس نہ ملی تو وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :