ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن لاہور پنجاب نے سابقہ انکوائری کو ری اوپن کر کے جعلسازو ں کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیدیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 17:48

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن لاہور پنجاب نے سابقہ انکوائری کو ری اوپن کر کے جعلسازو ں کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیدیا ، تفصیلات کے مطابق تصور حسین ولد فضل دین سکنہ جیون مارکیٹ ڈھڈیال کی تحریری درخواست پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن لاہور پنجاب نے حکم ڈی سی او چکوال و دیگر دستاویزا ت کی موجودگی و معائنہ ریکارڈ محکمہ مال متروکہ نمبر335و خسرہ نمبر358کے بعد انکوائری نمبر180E-14کو ری اوپن کر کے محمد رفیق ، محمد آزاد، اللہ دتہ ، پسران حاجی احمد، امجد محمود ولد ملازم حسین ، امداد حسین ولد حاجی احمد،محمد شفیق ولد محمد شریف اقوام اعوان سکنہ ڈھڈیال چوہدری شاہ نواز اشٹام فرو ش ، سب رجسٹرار چکوال، رجسٹری محرر چکوال ، صفدر قانون گو ،عبدالخالق پٹواری ، طارق محمود پٹواری ،محمد رفیق ولد شیر محمد سابق پٹواری، محمدنذیر ، محمد شبیر اور تنویر اختر پسران محمد بشیر قوم بھٹی سکنہ ڈھڈیال کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مذکورہ حکم کے بعد ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی نے معاملہ تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کے حوالے کر دیا۔ مزید برآں سرکل آفیسر راولپنڈی انسپکٹر شیخ ناصر نے تمام ملزمان کو بذریعہ نوٹس 14دسمبر کو تھانہ انٹی کرپشن راولپنڈی میں طلب کیا ،مگر ملزمان نے نوٹس وصول کرنے کے باوجود تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں حاضر ہونا گوارا نہ کیا۔ جس پر سرکل آفیسر نے تمام ملزمان کو دوبارہ بذریعہ نوٹس اکیس دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ ملزمان محکمہ مال کے کئی دیگر جعلسازی کے کیسوںمیں بھی ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :