باکسنگ میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے محمد وسیم حکومتی سردمہری پر نالاں

تمام کامیابیاں اپنی مدد آپ کے تحت حاصل کی ہیں۔ حکومت نے کئی مرتبہ امداد کاوعدہ کیا جو وفا نہ ہوا، باکسر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 17:24

باکسنگ میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے محمد وسیم حکومتی سردمہری پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) کرکٹ، ہاکی، سکواش اور دیگر کھیلوں کے بعد باکسنگ کے کھیل میں بھی پاکستان کو محمد وسیم کی صورت میں ایک سٹار مل گیا ہے۔ انہوں نے پچھلے ماہ ڈبلیو بی سی سلور کیٹیگری میں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کر کے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا تاہم انہیں حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی امداد نہ ملنے کا شکوہ ہے۔

(جاری ہے)

قومی سٹار ایونٹ کا ٹائٹل جیت کر وطن پہنچے تو مداحوں نے والہانہ استقبال کیا۔ محمد وسیم نے بے پناہ محبت اور سپورٹ پر فینز کا شکریہ ادا کیا۔ وہ حکومت کی جانب سے سرد مہری کا مظاہرہ کرنے پر کچھ نالاں بھی نظر آئے۔ ان کا موقف ہے کہ ابھی تک تمام کامیابیاں اپنی مدد آپ کے تحت حاصل کی ہیں۔ حکومت نے کئی مرتبہ امداد کاوعدہ کیا جو وفا نہ ہوا۔ مشکلات کے باوجود قومی باکسر مستقبل میں مزید اعزازات سمیٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :