9th این بی پی ماسٹر خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کاپروقار تقریب میں آغاز

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) 9th این بی پی ماسٹر خیبرپختونخوا انٹرزونل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پروقار تقریب میں شروع ہوگئی چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے سو سے زائد میل وفمیل کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، افتتاحی میچز میں کائنات ملک ، فہد خواجہ اور الطاف نے کامیابی حاصل کی چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح جنرل منیجر نیشنل بنک آف پاکستان ریجنل آفس خیبرپختونخوا شاہد مجید نے کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وسپورٹس آفیسر نیشنل بنک راجہ باسط کمال ، ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت الله اورکزئی،صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر اعوان، والی بال ایسوسی ایشن کے سیکر ٹری جنرل خالد وقار،صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری احمد نواز ملیزئی ،سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدیق سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی منعقدہ این بی پی ماسٹرخیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پروقار تقریب میں شروع ہوئے جس میں مردان ، صوابی ، پشاور، کوہاٹ، ایبٹ آباد ،ڈی آئی خان ، سوات اور بونیر ڈسٹرکٹ سے سو سے زائد میل وفمیل کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، افتتاحی میچز میں کائنات ملک نے نمرا کو گیارہ سات، گیارہ نو اور گیارہ چھ سے شکست دی جبکہ بوائز میں انٹر نیشنل کھلاڑی فہد خواجہ نے کوہاٹ کے عبید کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد گیارہ نو، دس بارہ اور گیارہ آٹھ سے شکست دی ، خصوصی افراد کیٹگری میں الطاف نے عبدالله کو گیارہ ساتھ ، گیارہ تین اور گیارہ نو سے شکست دی، آرگنائزنگ سیکرٹری کفایت الله کے مطابق چیمپئن شپ میں میل سینئر وجونیئر انفرادی مقابلے ، گرلز سینئر و جونیئر انفرادی مقابلے اور خصوصی افراد کے سنگل مقابلے شامل ہیں چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہیگا جسکا فائنل 19 دسمبر بروز پیر صبح گیارہ بجے کھیلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :