ڈائمنڈ پینٹس لاہور اوپن پولو چمپئن شپ 2016ء کا فائنل آج کھیلا جائیگا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس لاہور اوپن پولو چمپئن شپ 2016ء کا فائنل آج ( اتوار) باڑیز اور میٹرو حبیب لائنز کی ٹیموں کے درمیان جبکہ سب سڈری فائنل الائیڈ بینک اور بی بی جے پولو ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر جبکہ گیسٹ آف آنر سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمد ہوں گے۔

لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق پولو کا سیزن بہت عروج پر جا رہا ہے۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد ہر فائنل میں چار چاند لگا دیتی ہے۔ میر شعیب احمد اور ڈائمنڈ پینٹس کا بہت شکریہ جنہوں نے لاہور پولو کلب کے ایک بہترین لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ کو سپانسر کیا۔ فائنل کھیلنے والی ٹیموں باڑیز میں نفیس باڑی، جمیل الرحمان باڑی، حمزہ مواز خان اور راجہ سمیع اللہ جبکہ حبیب میٹرو میں سید اون رضوی، ممتاز عباس نیازی، راجہ تیمور ندیم اور احمد علی ٹوانہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح سب سڈری فائنل کھیلنے والی ٹیموں الائیڈ بینک کی ٹیم میں الائیڈ بینک میں عمران اختر، نوید شیخ،عمر اسجد ملہی اور ثاقب خان خاکوانی جبکہ بی بی جے پولو ٹیم میں احمد زبیر بٹ، عبدالرحمان منوں، بلال حئی اور شاہ قبلائی عالم شامل ہیں۔ ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد کا کہنا تھا کہ کھیلیں معاشرے میں صحت مندانہ تفریح ہوتی ہیں اور ڈائمنڈ پینٹس ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کو سپانسر کرتا رہتا ہے۔ مستقبل میں بھی پولو کو سپانسر کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :