فیفا کلب ورلڈ کپ، ریال میڈرڈ اور کاشیما کلب فیصلہ کن معرکے میں کل آمنے سامنے ہوں گے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:52

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) تیرہویں فیفا کلب ورلڈ کپ کا فائنل کل اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں کرسٹیانورونالڈو کا کلب ریال میڈرڈ اور میزبان ملک کا کلب کاشیما آنٹلرز آمنے سامنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

جاپان میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ کلبوں ریال میڈرڈ اور کاشیما نے شاندار کھیل کی بدولت فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز میں ریال میڈرڈ نے کلب امریکہ اور کاشیما کلب نے ایٹلیٹکو کو شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :