نیپال انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، رضوان اور کاشف کو مینز ڈبلز فائنل میں شکست

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:52

کھٹمنڈو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) نیپال انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں رضوان اعظم اور کاشف علی سلہری پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو مینز ڈبلز فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

بھارتی جوڑی نے فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی۔ نیپال میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں رام چندرا اور ارجن پر مشتمل بھارتی جوڑی نے رضوان اعظم اور کاشف پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو 21-18 اور 21-15 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔