گیس کی طویل لوڈشیڈنگ نے زندگی کو مفلوج کردیاہے ،سعید اختر چوہدری

حکومت گیس بحران کافوری حل نکالے، صدرڈسٹرکٹ بار خانیوال

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:51

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ بار کے صدرسعید اختر چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ گیس کی طویل لوڈشیڈنگ نے زندگی کو مفلوج کردیاہے گھریلو صارفین سرا پا احتجاج ہیں حکومت کواس بحران کافوری حل نکالنا چاہیے لکڑی اور ایل پی جی کے نرخوں میں اضافے نے عوام کی مشکلات مزید بڑھادی ہیں صبح وشام کے اوقات میں کھاناتیار کرنے کے حوالے سے گھریلو خواتین کو سخت مشکلات کاسامنا ہے طلباء وطالبات اور سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی پرجانے کے اوقات بری طرح متاثر ہور ہے ہیں اوراکثریت بغیرناشتہ کیے جانے پرمجبور ہیں حکومت کوان عوامی مشکلات کاجائزہ لینا چاہیے اورگھریلوصارفین کو گیس کی فراہمی کویقینی بناناچاہیے۔