ہم غریب متوسط طبقات عوام اور طلبا ء وطالبات کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائینگے ، رہنما پیپلز پارٹی آزاد جموں وکشمیر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:48

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ ہم غریب متوسط طبقات عوام اور طلبا ء وطالبات کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے پارٹی رہنمائوں وکارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت ادارے بنانے کی بجائے ادارے ختم وتباہ برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے یونیورسٹیاں میڈیکل کالجز ختم کرنے کیلئے بھی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر ہم غریب متوسط طبقات عوام طلبا کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائینگے ہم آزاد کمشمیر تعلیمی پیکج ختم کرنے کے عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :