سابق کونسلر والسل برطانیہ چوہدری محمد منیر چار ہفتے کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:46

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) سابق کونسلر والسل برطانیہ چوہدری محمد منیر چار ہفتے کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، اسلام آباد ائرپورٹ پر عزیز و اقارب کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مسلہٰ کشمیر کا حل ناگزیر ہے مسلٰہ کشمیر کو فلور کشمیریوں کی رائے کے مطابق اگر حل نہ کیا گیا خطہ ایٹمی جنگ کی زد میں آسکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایل او سی کی آئے روز خلاف ورزی بھارت نے معمول بنا لیا ہے کنٹرول لائن کے پاس بسنے والے شہری آئے روز بھارتی جارحیت کا شکار ہورہے ہیں اور اس وقت تک سیکڑوں شہری لقمہ اجل بن جکے ہیں بھارتی کارحیت کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے اقوام متحدہ کی خاموشی نے بہت سارے سوالات پیدا کرنے کے علاہ جنوبی ایشیاء کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے چوہدری محمد منیر نے مذید کہا کہ برطانیہ میں آباد دس لاکھ تارکین وطن کا مسلہٰ کشمیر کو عالمی سطع پر اجاگر کرنے میں کردار انتہائی مثالی ہے یہی وجہ ہے کہ آج مسلہ کشمیر فلیش پوائینٹ بنا ہو ا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں رائیگاں نہیں جاہیں گی انشاء اللہ آزاد ی کشمیریوں کا مقدر بنے گی

متعلقہ عنوان :