روہنگیا مظالم، اقوام متحدہ کی سوچی حکومت پرشدید تنقید
میانمار کی حکومت کی طرف سے اختیار کیا گیا طرزِ عمل خلاف منشا اور بے حس ہے، انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کو بے بنیاد قرار دے کر رد کرنے کی حکومتی پالیسی مظالم کا نشانہ بننے والوں کی توہین ہے اور انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کے تحت حکومت پر عائد ذمہ داریوں سے فرار کی کوشش ہے،اگر حکام کا دامن صاف ہے تو وہ ہمیں تحقیقات کی اجازت دینے سے کیوں ہچکچا رہے ہیں ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق بارے ادارے کے سربراہ زید راعد الحسین کا بیان
ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:43
(جاری ہے)
ادارے کے سربراہ زید راعد الحسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوبل انعام یافتہ رہنما آنگ سان سوچی کی قیادت میں قائم میانمار کی حکومت کی طرف سے اختیار کیا گیا طرزِ عمل 'خلاف منشا اور بے حس' ہے۔
میانمار کی رخائن ریاست میں فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد کم از کم 76 روہنگیا مسلمان ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 27 ہزار کو اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کے کے بنگلہ دیش جانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔مسٹر الحسین نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کو بے بنیاد قرار دے کر رد کرنے کی حکومتی پالیسی مظالم کا نشانہ بننے والوں کی توہین ہے اور انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کے تحت حکومت پر عائد ذمہ داریوں سے فرار کی کوشش ہے۔'اگر حکام کا دامن صاف ہے تو وہ ہمیں تحقیقات کی اجازت دینے سے کیوں ہچکچا رہے ہیں جس طرح سے ہمیں وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اس سے ہمیں بدترین صورتِ حال کے خدشات لاحق ہو رہے ہیں۔انسانی حقوق کے بارے میں اقوامِ متحدہ کے ادارے کی ترجمان روینا شامداسانی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے میں علاقے میں جانے کی باضابطہ درخواست دی ہے لیکن اسے اجازت نہیں دی گئی۔ترجمان کے مطابق مسٹر الحسین نے اس سال جون میں کہا تھا کہ ہو سکتا ہے میانمار میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہو اور اگر حکومت نے صورتِ حال سے نپٹنے کے لیے احتیاط نہ کی اور روہنگیا اقلیت کی مشکلات پر توجہ نے دی تو تشدد کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔'بدقسمتی سے گزشتہ چند ماہ سے ٹھیک ایسے ہی ہو رہا ہے۔ ہمیں فکر ہے کہ یہ کنٹرول سے باہر ہو جائے گا۔ یہ پر تشدد انتہاپسندی کی نمو کے لیے انتہائی موزوں حالات ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.