بھارت ، شوہر نے نوبیاہتہ دلہن کو دوستوں کیساتھ ملکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:43

بھارت ، شوہر نے نوبیاہتہ دلہن کو دوستوں کیساتھ ملکر جنسی زیادتی کا ..

رانچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) بھارت میں نو بیاہتہ دلہن کو شوہر نے دوستوں کے ساتھ ملکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع پالاموعا کے گائو ں رہائیہ میںپیش آیا جہاں نئی نویلی دلہن کو شوہر نے 2دوستوں کے ساتھ ملکر گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم افضل انصاری کی حال ہی میں اپنے گائو ں کی خاتون سے شادی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کی جانب سے پولیس کو درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم اپنے 2دوستوں ببلو سنگھ اورافضل میاں کے ساتھ گھر آیا اور یہ حرکت کر دی ۔خاتون نے پولیس کو مزید بتایا ہے کہ اس کے شوہر نے پہلے خود اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اپنے دونوں دوستوں کو مجھ سے جنسی زیادتی کرنے کی اجازت دی جبکہ ملزم نے اس دوران ریکارڈنگ بھی کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :