امریکہ کا حقانی نیٹ ورک کیخلاف کاروائیوں سے متعلق پاکستان کی کوششوں پر عدم اعتماد کا اظہار
طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما ابھی تک پاکستان میں واقع اپنے محفوظ ٹھکانوں میں آزادنہ طور پر کام کررہے ہیں گزشتہ 6ماہ کے دوران پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف قابل قدر کوششیں نہیں کیں،پاکستان دہشتگرد تنظیموں کو محفوظ ٹھکانوں کی فراہمی روکنے کیلئے اقدامات کرے،طورخم کراسنگ پر جون اور جولائی میں سرحد پار فائرنگ کے واقعات نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت اور انسداد دہشتگردی کے مسائل پر تعاون بڑھانے کی کوششوں کو پیچیدہ بنادیا ، پینٹاگون کی کانگریس کو پیش کی گئی تازہ ترین نصف سالانہ رپورٹ
ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:42
(جاری ہے)
طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما ابھی تک پاکستان میں واقع اپنے محفوظ ٹھکانوں میں آزادنہ طور پر کام کررہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پائیدار کوششیں نظر نہیں آئیں۔100سے زائد صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے مسلسل اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کو سلامتی کے ماحول کو بہتر بنانے ، دہشتگرد اور انتہا پسند گروپوں کو محفوظ ٹھکانوں کی فراہمی روکنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ طورخم کراسنگ پر جون اور جولائی میں سرحد پار فائرنگ کے واقعات نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت اور انسداد دہشتگردی کے مسائل پر تعاون بڑھانے کی کوششوں کو پیچیدہ بنادیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.