سرینگر، ڈوڈہ ، کشتواڑ کے نوجوانوں کا پیلٹ متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:39

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے علاقوںڈوڈہ اورکشتواڑ کے نوجوانوں کی ایک ٹیم نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے پیلٹ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری حالیہ انتفادہ کے دوران بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے سینکڑوں کشمیری نوجوانو ں کی بصارت متاثر ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈوڈہ اور کشتوار کے رہائشیوں نے پیلٹ متاثرہ کے لیے تقریباً چھ لاکھ روپے کی خطیر رقم بھی جمع کی ہے ۔ مقبوضہ وادی کے لوگوںنے جموں خطے کے رہائشیوں کے جذبے کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :