چین کی وزار ت پبلک سکیورٹی نے سائبر جرائم کیخلاف کریک ڈائون میں اضافہ کر دیا

رواں سال 4200سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) چینی پولیس نے امسال چوری اور چینی شہریوں کی پرائیویٹ معلومات کی ٹریڈنگ کرنے کے الزام میں 4200سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔یہ بات وزارت عوامی سکیورٹی نے ہفتے کو بتائی ہے ، ملزموں میں بینکنگ ، تعلیم ،تار مواصلات اور سکیورٹیز جیسے قریباً 40سیکٹروں کے 390درون خانہ اور 100کے قریب پیشہ وارانہ ہیکر شامل ہیں ۔

وزارت کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ طورپر 1800سے زائد فوجداری مقدمات میں ملوث ہیں ،پرائیویٹ انفارمیشن والے سائبر جرائم میں اضافے کے پیش نظر پبلک سکیورٹی اتھارٹی نے اس قسم کی سرگرمیوں کے خلاف اپنے کریک ڈائون میں اضافہ کر دیا ہے ۔وزارت نے کہا ہے کہ وہ چوری اور نجی معلومات فروخت کرنے والے جرائم پر اپنا دبائو جاری رکھیں گے اور کمپنیوں پر جو شہریوں کے بارے میں کافی معلومات رکھتی ہیں پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی مینجمنٹ میں اضافہ کریں ۔

(جاری ہے)

وزارت نے عوام کو ابھی خبردار کیا ہے کہ وہ آگاہی میں اضافہ کریں اور اس قسم کے جرائم سے متعلق کیسوں کی اطلاع دیں ۔وزارت کے مطابق ملزمان نے شہریوں کی نجی معلومات غیر قانونی طورپر حاصل کیں اور پھر انہیں فروخت کر دیا ، ان میں ان کی شناخت، فون نمبر ، گھروں کے پتے ، بنک اور سماجی نیٹ ورک کے اکائونٹس کے بارے میں معلومات اور پاس ورڈ ز شامل تھے ، جن کی مدد سے سائبر فراڈ کیا جا سکتا تھا اور لوگوں کو بلیک میل کیا جا سکتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :