7ء میں چینی اقتصادی کارکردگی کیلئے سپلائی سائیڈ اصلاحات کی جائینگی ، اہلکار اعلیٰ سطحی اقتصادی پالیسی ساز ادارہ

چینی پالیسی سازوں نے معیشت میں ڈھانچہ جاتی عدم توازن کے حل کیلئے 2015ء کے اواخر میں سپلائی سائیڈ ڈھانچہ جاتی اصلاحات تجویز کی تھیں

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء)2017 ء میں چین کی اقتصادی کارکردگی کی توجہ سپلائی سائیڈ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر مرکوز ہو گی۔یہ بات ایک اقتصادی اہلکار نے ہفتے کو بتائی ہے ۔ملکی معیشت کو گھمبیر مسائل کے ازالے کی فوری ضرورت ہے اور طویل المیعاد پیداواری رفتار تلاش کرنے کی بھی فوری ضرورت ہے ، خزانہ و اقتصادی امور کے بارے میں مرکزی نمایاں گروپ جو کہ اعلیٰ سطحی اقتصادی پالیسی ساز ادارہ ہے کے دفتر کے نائب سربراہ یانگ وی من نے کہا کہ اہم اقتصادی کام کو مختصر الفاظ میں وسیع تر اصلاحات میں بیان کیا جا سکتا ہے،یہ اصلاحات 2016ء میں شروع کی گئیں ، ان میں کچھ پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے تا ہم آئندہ سال مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بات یانگ وی من نے چینی مرکز بین الاقوامی اقتصادی ایکس چینج اور شنہوا نیوز ایجنسی کے سرکاری تھنک ٹینک کے زیر اہتمام مشترکہ طورپر اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

چینی پالیسی سازوں نے معیشت میں ڈھانچہ جاتی عدم توازن کو حل کرنے کے لئے 2015ء کے اواخر میں سپلائی سائیڈ ڈھانچہ جاتی اصلاحات تجویز کیں۔حکام نے پانچ کاموں صنعتی گنجائش میں کمی ،ہائوسنگ فردی سامان میں کمی ، لیوریج سطحوں میں کمی ،کارپوریٹ اخراجات میں کمی اور کمزور اقتصادی روابط کو بہتر بنانے کے ساتھ پیشرفت کی ہے ۔

یانگ نے کہا کہ اصلاحات 13ویں پنجسالہ منصوبے کی مدت (2016-2020ء ) میں اقتصادی کارکردگی کا اہم موضوع رہے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مزید علاقوں کو اصلاحاتی اقدامات کے زمرے میں لایا جائے گا جبکہ 2017ء میں پانچ کام برقرار رہیں گے ، پالیسی ساز زراعت کی سپلائی سائیڈ کو اوور آل کرنے ، حقیقی معیشت کی بحالی اور پراپرٹی سیکٹر میں استحکام کا بھی ارادہ رکھتے ہیں ، شرکاء اجلاس نے اس امر سے اتفاق کیا کہ استحکام برقراررکھتے ہوئے ترقی کا اصول آئندہ سال کی اقتصادی منصوبہ بندی کا اہم موضوع ہو گا ۔

یانگ نے کہا کہ استحکام کو اجاگر کرنے سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور مالیاتی خطرات کے تدارک کیلئے ٹھوس ماحول پیدا ہو گا ، ان اصلاحات کی بدولت چینی معیشت 2016ء میں ٹھوس بنیادوں پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ امسال کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے پیداوار کی حوصلہ افزاعلامات سامنے آرہی ہیں ، پہلی تین سہ ماہیوں میں چینی معیشت میں 6.7تک کا اضافہ ہوا جو کہ سال کی پہلی ششماہی میں مستحکم اور 6.5 اور 7فیصد کے درمیان حکومتی اہدافی ہدف کے اندر رہی ۔