اوباما کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی طبیعت بگڑ گئی ، ڈاکٹر بلانے کی ہدایت

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) امریکی صدر براک اوباما کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی طبیعت بگڑ گئی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر براک اوباما سال کی آخری پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران کوریج کیلئے آئے صحافی کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ بے ہو ش ہو کر زمین پر گر گیا ۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد امریکی صدر نے صحافی کیلئے ڈاکٹر کو بلانے کی ہدایت کی جس نے آکر صحافی کو طبی امداد دینے کے بعد پریس کانفرنس والے مقام سے باہر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :