عالم اسلام کی موجودہ صورتحال اور عربی زبان کے فروغ کیلئے ’’لسان رحمة اللعالمین ؐ کانفرنس‘‘ کل اسلام آباد میں ہوگی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام عالم اسلام کی موجودہ صورتحال اور عربی زبان کے فروغ کیلئے ’’لسان رحمة اللعالمین ؐ کانفرنس‘‘ کل ( اتوار ) 18دسمبر بوقت: 02:00 بجے دو پہر بمقام ہالیڈے ان ،میلوڈی اسلام آباد میںہوگی ۔

(جاری ہے)

جس میں وفاقی وزراء ،غیرملکی سفراء سمیت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی قائدین شریک ہوں گے۔ کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کریں گے۔