پاکستان میں پہلی مرتبہ انٹر نیٹ کی سپیڈ چھ گنا اضافے سے 7سے بڑھ کر 31ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ ہو گئی

پاکستان نے 16ممالک کے ٹیلی کام آپریٹرز سے مل کر 20ہزار کلو میٹر ایس ایم وی 5سب میرین کیبل کی تنصیب کا کام مکمل کیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:23

پاکستان میں پہلی مرتبہ انٹر نیٹ کی سپیڈ چھ گنا اضافے سے 7سے بڑھ کر 31ٹیرا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان میں پہلی مرتبہ انٹر نیٹ کی سپیڈ چھ گنا اضافے سے 7سے بڑھ کر 31ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ ہو گئی ۔حکام کے مطابق پاکستان میں 20ہزار کلو میٹر طویل ایس ایم وی 5سب میرین کیبل کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیا ہے اوراسے کامیابی کے ساتھ ڈبلیو اے لینڈ نگ اسٹیشن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلی مرتبہ انٹر نیٹ کی سپیڈ 7ٹیرابائٹ سے بڑھ کر 31ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ٹی ڈبلیو اے پاکستان نے 16ممالک کے ٹیلی کام آپریٹرز سے مل کر ٹاسک مکمل کیا ۔ اس اقدام سے ٹیلی کام کمپنیوں اور دیگر انٹر نیٹ پرووائیڈرز کو اپنے صارفین کو زیادہ سپیڈ کیساتھ انٹر نیٹ کی فراہمی کے مواقع میسر آئیں گے ۔20ہزار کلو میٹر ایس ایم وی 5سب میرین کیبل کے ذریعے سنگا پور ، پاکستان ، بنگلہ دیش ،سری لنکا ، عمان ، یمن ،سعودی اور یورپ آپس میں منسلک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کو پہلی مرتبہ اضافی بینڈ ورتھ ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :