Live Updates

پوری قوم کو نااہل اور بے رحم حکومت کیخلاف متحرک کرنے کی ضرورت ہے‘ عمران خان

حکمران قوم کو بدترین معاشرتی تقسیم اور منافرت کی جانب دھکیل رہے ہیںوزیر اعظم کا احتساب کئے بغیر قانون کی بالادستی عملی طور پر ممکن نہیں چیئرمین پی ٹی آئی سے انصاف پروفیشنل فورم کے وفد کی ملاقات ،عندلیب عباس کو ناقص گورننس نمایاں کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت ،ڈاکٹر یاسمین راشد کو پیشہ وارانہ افراد کو پانامہ لیکس کیخلاف متحرک کرنے کی ذمہ داری سونپ دی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو اشرافیہ کی لوٹ مار اور حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ جاسکتا، پوری قوم کو نااہل اور بے رحم حکومت کیخلاف متحرک کرنے کی ضرورت ہے، حکمران قوم کو بدترین معاشرتی تقسیم اور منافرت کی جانب دھکیل رہے ہیںوزیر اعظم کا احتساب کئے بغیر قانون کی بالادستی عملی طور پر ممکن نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں انصاف پروفیشنل فورم کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد کی قیادت انصاف پروفیشنل فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد اور شریک چیئرپرسن عندلیب عباس نے کی ۔ ملاقات میں انصاف پروفیشنل فورم کی سالانہ منصوبہ بندی پر بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے حکومتی نااہلی اور متبادل قیادت کی تیاری کے حوالے سے انصاف پروفیشنل فورم کی کاوشوں کو سراہا ۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے عندلیب عباس کو ناقص گورننس نمایاں کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو پیشہ وارانہ افراد کو پانامہ لیکس کیخلاف متحرک کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ۔ عمران خان نے کہا کہ حکمران قوم کو بدترین معاشرتی تقسیم اور منافرت کی جانب دھکیل رہے ہیں، قوم کو اشرافیہ کی لوٹ مار اور حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ جاسکتا،پوری قوم کو نااہل اور بے رحم حکومت کیخلاف متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم کا احتساب کئے بغیر قانون کی بالادستی عملی طور پر ممکن نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات