پاکستان سمیت دنیا بھر میں’’ انسانی یکجہتی کا عالمی دن‘‘ 20 دسمبر کو منایا جائے گا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن 20 دسمبر کو منایا جائے گا ۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے 20 دسمبر 2005ء کو دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کی باقاعدہ منظوری دی تھی اس دن کے منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مددکرنا ،اپنے جیسے غربت اور تنگ دستی کے متاثرین کی مدد کرنا ،انسانوں کے دکھوں میں کام آنا ہے ۔

(جاری ہے)

عہد موجودہ میں قدرتی آفات ،انسانوں کی اپنے جیسے انسانوں پر نازل کر دہ آفات ،حادثات ،روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں ۔پوری دنیا میں خانہ جنگیاں ہیں ،قتل و غارت گری ہے ،تباہی وبربادی ہے ۔کہیں بغاوتیں ہیں، کہیں ہوس ملک گیری ہے ،کہیں حقوق حاصل کرنے کی جنگ ہے ،کہیں حقوق غصب کرنے کے لیے جابرانہ نظام مسلط کرنے کے لیے جنگیں ہو رہی ہیں تاہم انسانی ایسی صورتحال میں انسانوں کی انسانوں کیلئے یکجہتی کی اشدضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :