ترکی میں بس کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:18

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) ترکی کے ایک وسطی شہر قیصریہ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بم دھماکے کا نشانہ فوجیوں کو لے جانے والی ایک بس بنی۔

(جاری ہے)

مقامی ہسپتال کے ذرائع کی طرف سے قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ وہاں متعدد لاشیں بھی لائی گئیں ہیں تاہم ہلاکتوں یا ان کی تعداد کے بارے میں مصدقہ اطلاعات کا ابھی تک انتظار ہے۔ بس ایک یونیورسٹی کیمپس کے قریب بم دھماکے کا نشانہ بنی جس کی وجہ سے عام شہری بھی اس دھماکہ کی زد میں آئے

متعلقہ عنوان :