چین بی ڈہ نیوی گیشن نے شہر کی مینجمنٹ کو بہتر بنا دیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) بی ڈو جہاز رانی سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس ) نے متعدد صنعتوں میں سروسز کو بہتر بنانے کے لئے 317شہروں کی مدد کی ہے۔یہ بات جی این ایس ایس اور ایل بی ایس ایسوسی ایشن آف چائنا (جی ایل اے سی ) نے بتائی ہے ، بی ڈی ایس جو کہ چین کی طرف سے آزادانہ طورپر بنایا گیا اور چلا یا جاتا ہے کا اطلاق ہیٹ سپلائی ، الیکٹر ک سٹی ، واٹر سپلائی ، پائپ لائن ڈرینج ، ٹرانسپورٹیشن اور معمر افراد کی دیکھ بھال سمیت بنیادی پبلک انفراسٹرکچر اور سٹی مینجمنٹ پر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات جی ایل اے سی کے اہلکار وانگ یان یان نے بتائی ہے ۔ بی ڈی ایس ٹیکنالوجی استعمال کرنیوالی پہلی کمپنی کے طورپر بیجنگ گیس نے پائپ لائن کے معائنے ، گیس لیکج اور ایمر جنسی ریسپانس نے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ہے ۔ یہ بات کمپنی کے پروڈکشن اور آپریشن ڈویژن کے ڈپٹی منیجر وو بو نے بتائی ہے ۔جی ایل اے سی قومی سطح پر عالمی جہاز رانی مصنوعی سیارہ نظام ایپلیکیشن اور مقام پر مبنی سروسز میں ایک پیشہ وارانہ غیر منفعت تنظیم ہے ، یہ نیشنل ایڈمنسٹریشن آف سرونگ ، میپنگ اینڈ جوئن فارمیشن آف چائنا سے وابستہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :