سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین حل کرنے میں مدد کرے،بان کی مون

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:36

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے طرفین سے کہا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کا تصفیہ طلب حل تلاش کریں ۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق بان کی مون نے اس بات کا اظہار سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

بان کی مون نے کہا کہ غزہ ،دریائے اردن اور مشرقی القدس کے علاقے 1967 سے اسرائیلی قبضے میں ہیں لہذا طرفین کو چاہیئے کہ وہ مذاکرات سے کسی نتیجے میں پہنچے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی داغ بیل ڈالیں ، فلسطینی عوام نصف صدی سے مایوسی اور بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور ان کی نسلیں اسی غیر یقینی صورت حال میں پروان چڑھ رہی ہیں۔

سیکریٹری جنر ل نے کہا کہ مشرقی القدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جن سے ان کی اس وقت آبادی 6 لاکھ افراد پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ طرفین کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں مدد کرے ۔

متعلقہ عنوان :