ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودیوں کے حامی ڈیوڈ فرائڈمین کو اسرائیل میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودیوں کے حامی ڈیوڈ فرائڈمین کو اسرائیل میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودیوں کے حامی ڈیوڈ فرائڈمین کو اسرائیل میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا ہے ۔ڈیوڈ فرائیڈ مین مقبوضہ غرب اردن میں یہودی آبادیوں کے تعمیر کے حامی ہیں۔

(جاری ہے)

مسٹر فرائڈمین انتخابی مہم کے دوران امریکی، اسرائیلی امور پر ٹرمپ کے مشیر رہے ہیں۔ ستاون سالہ قانون دان امریکہ کے اسرائیل فلسطین تنازعے کے تصفیے کیلئے دو ریاستی حل کے سخت ناقد ہیں۔ڈیوڈ فرائیڈ مین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے دائمی دارالحکومت یروشلم میں امریکی سفارتخانے میں کام کرنے کے بارے میں پر جوش ہیں۔ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ سفارت خانے کو یروشلم منتقل کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :