پونچھ اور میرپور ڈویثرن کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹریز نے ہمارے موقف کی جس انداز میں تائیدوحمایت کی ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آئندہ الیکشن میں کوئی بھی رینج آفیسر حصہ لے سکتا ہے نہ ہی عہدیدار بن سکتا ہے

فاریسٹرز اینڈ فاریسٹ گارڈایسوسی ایشن کے اراکین سلیم اعوان ‘راجہ عباس اور راجہ عارف کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) فاریسٹرز اینڈ فاریسٹگارڈایسوسی ایشن کے سرکردہ اراکین محمد سلیم اعوان ،راجہ عباس فاریسٹر،اور راجہ محمد عارف نے کہا ہے کہ پونچھ اور میرپور ڈویثرن کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹریز نے ہمارے موقف کی جس انداز میں تائیدوحمایت کی ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آئندہ الیکشن میں کوئی بھی رینج آفیسر حصہ لے سکتا ہے نہ ہی عہدیدار بن سکتا ہے ‘ایسوسی ایشن فاریسٹرز ، فاریسٹگارڈز، واچرز بیلداران ،اور نرسری مین کی نمائند تنظیم ہے،جس کی قیادت کے اہل بھی غیر جریدہ فیلڈ ملازمین ہیں ،ٹھوس ،جاندار اور واضح حمایت پر ہم تمام اضلاع کے ضلعی عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہیں گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوب پارک راولپنڈی میں گزشتہ دنوں منعقد ہونیوالے اجلاس میں کثرت رائے سے کیے جانے والے فیصلوں کے بارہ میں انہوں نے روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ اجلاس میں جو بات سامنے آئی اس میں گزشتہ ایک ماہ سے دونوں جانب سے جاری ابہام کا خاتمہ ہو چکا ہے،آفیسران ہم سب کے لیے قابل احترام ہیں لیکن وہ فاریساترز اینڈ فاریسٹگارڈز ایسوسی ایشن کی کمان غیر آئینی انداز میں اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتیاور اس بات کا فیصلہ صرف مظفرآباد ڈویثرن میں ہی نہیں بلکہ پونچھ اور میرپور ڈویثرن کے عہدیداران کر چکے ہیں ،انہوں نے راجہ ناصر خان فاریسٹر کو الیکشن کمیشنر اور چئیرمین الیکشن کمیٹی نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے الیکشن سات جنوری کے بجائے سات فروری کو ایوب پارک راولپنڈی میں ہونگیجن میں آزاد کشمیر کے جملہ اضلاع سے عہدیداران اپنا حق رائے آزادانہ اور منصفانہ طور پر دہی استعما ل کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات کی تنظیم نو پر ایسوسی ایشن عدم اعتماد کا اظہا ر کرتی ہے کیونکہ تنظیم نو میں غیر جریدہ فیلڈ ملازمین کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :