گوجرانوالہ،چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، سر کے بال اور مونچھیں مونڈ دیں

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:34

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) گوجرانوالہ میں شہریوں نے چور پکڑ کر سر کے بال اور مونچھیں مونڈ دیں اور درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔شہریوں نے اپنی ہی عدالت لگا کر فوری انصاف کر دیا۔

(جاری ہے)

پونڈاوالا چوک میں شفیق نامی شخص ریڑھی سے فروٹ چراتا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ غصے میں بپھرے لوگوں نے قینچی اور استرے سے سر کے بال اور مونچھیں مونڈ دیں۔ پھر تھپڑوں سے درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔خوانچہ فروشوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ان کی 5 ریڑھیاں چوری ہوچکی ہیں جو بھی اسی نے ہی کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :