استنبول میں گزشتہ ہفتے ہونے والے بم حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی

جائے وقوعہ سے حاصل ڈی این اے سے معلوم ہوا ہے کہ براق یاووز عرف اردال شانلی عرفا کا رہنے والا تھا،پولیس

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:32

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) ترکی کے شہر استنبول میں گزشتہ ہفتے ہونے والے بم حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک سیکورٹی حکام کاکہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے استنبول میں ہونے والے بم حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

استنبول پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے حاصل کردہ ڈی این اے کا مشاہد ہ کرنے کے بعد حاصل کردی نتائج سے پتہ چلا ہے کہ دہشت گرد کا نام براق یاووز عرف اردال تھا اور وہ شانلی عرفا کا رہنے والا تھا۔

دوسری جانب ان حملوں میں زخمی ہونیوا لا کا علاج جاری ہے ۔ یاد رہے کہ ان حملوں میں 166 افراد زخمی ہو ئے تھے ۔وضح رہے کہ بم دھماکے کا یہ واقعہ استنبول کے فٹبال اسٹیڈیم کے باہر پیش آیا تھا جس میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اس دھماکے کی ذمہ داری کرد شدت پسندوں کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :