تھائی پارلیمنٹ نے فوجی حکومت کا تیار کردہ متنازعہ سائبر قانون بھاری اکثریت سے منظور کر لیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:32

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے فوجی حکومت کا تیار کردہ سائبر قانون بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق تھائی لینڈ کی فوجی حکومت کا تیار کردہ سائبر قانون پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اِس متنازعہ قانون کے تحت پولیس کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ تنقیدی ویب سائٹس کو پوری طرح اپنی تحویل میں لے سکے گی۔ 2014 میں تھائی فوج کے سربراہ کی جانب سے سویلین حکومت برخاست کر کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے آزادی اظہار پر کئی قسم کی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ فوجی حکومت نے احتجاج اور مظاہروں پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ کئی حکومت مخالف ویب سائٹس کو بلاک کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :