چین ، سٹیل اور کوئلے کی صنعت کیلئے مزید مالی امدادکا اعلان

حکومت فنڈز کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کریگی کوئلے اور سٹیل کی پیدوار میں کمی کے سالانہ اہداف حاصل کر لئے گئے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) چین ادغام اور خریداری میں مدد دینے کیلئے سٹیل اور کوئلے کی صنعت کیلئے مالی امداد میں اضافہ کر دے گا ،ادغام اور خریداری کے لئے قرض کی قانونی شرح 70فیصد تک بڑھا دی جائے گی جبکہ حکومت نئی پیداواری استعداد میں فنڈز کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کرے گی ، بنکوں اور بنکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سٹیل اور کوئلے کے منصوبوں کے لئے امدادی رقم فراہم نہ کریں اور ایسی کمپنیوں کو قرض کی ادائیگی روک دیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین دنیا کا سب سے زیادہ سٹیل اور کوئلہ استعمال کرنے والا ملک ہے ، اس لئے دونوں صنعتوں میں فاضل پیداوار میں کمی اس کی اعلیٰ ترجیح ہے ، فروری میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ سٹیل کی استعداد میں 2020ء تک 100سے 150ملین ٹن کمی کی جائے گی جبکہ 2016ء میں 45ملین ٹن حاصل کی جائے گی ، کوئلے کی پیداوار میں کمی آئندہ پانچ سال تک 50لاکھ ٹن مقرر کی گئی ہے جبکہ 2016ء میں 250ملین ٹن کی توقع ہے ۔بیان کے مطابق ترقی میں تیزی توقعات سے زیادہ ہوئی ہے۔نومبر میں سٹیٹ کونسل نے اعلان کیا تھا کہ سا ل کیلئے مقرر کئے گئے دونوں اہداف شیڈول کے مطابق حاصل کر لئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :