چین میں رضا کاروں کی تعداد 28.25ملین ہو گئی

رجسٹرڈ 240000رضا کار تنظیمیں کام کررہی ہیں

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) چین میں 28.25ملین رضا کار جبکہ 240000سے زیادہ رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی تنظیمیں رجسٹرڈ ہیں ، 2020ء تک رجسٹرڈ ہونیوالی تنظیموں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا اور یہ کل آبادی کا تیرہ فیصد ہو جائیں گی ۔یہ اعدادوشمار چین کی رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے والی فیڈریشن نے جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چین کے تیسرے پنجسالہ منصوبے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے مکمل ہونے تک رضا کاروں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا اور یہ کل آبادی کا 13فیصد ہو جائیں گے ، فیڈریشن کے صدر لیو کی نے کہا کہ فیڈریشن زیادہ سے زیادہ پیشہ وارانہ رضاکاروں کی تربیت کرے گی اور آن لائن خدمات کو بہتر بنائے گی ، یہ فیڈریشن سول امور کی وزارت کی منظوری سے دسمبر 2013ء میں قائم کی گئی تھی ، قومی سطح کی یہ فیڈریشن ایک سماجی تنظیم ہے جو بلاکسی منافع کے خدمات انجام دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :