اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی راجہ نثاراحمدکادورہ گوئی،متاثرین لائن آف کنٹرول سے ملاقاتیں،ہرممکن مددکی یقین دھانی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:16

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدکادورہ گوئی،متاثرین لائن آف کنٹرول سے ملاقاتیں،ہرممکن مددکی یقین دھانی کروائی، سدھارہ،گوئی بازار،نڈہ گلی سمیت دیگرمتاثرہ علاقوںکابھی دورہ کیا۔عوام علاقہ کی طرف سے زبردست خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکوٹلی راجہ نثاراحمدنے گزشتہ روزلائن آف کنٹرول کے متاثرہ علاقوںکاتفصیلی دورہ کیا۔

دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنربھارتی فوج کی گولہ باری سے شہیدہونے والوںکے ورثاء سے ملاقاتیں کیںاورفاتحہ خوانی بھی کی اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدنے بھارتی فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والوںکی بھی عیادت کی اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ دکھ اورتکلیف کی اس گھڑی میںمتاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اوران کی ہرممکن مددکریگی سرحدی پٹی پربسنے والے لوگوںکی ہمت اورحوصلے کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںبھارتی گولہ باری سے متاثرہونے والے ہرشخص کابھرپورخیال رکھاجائے گامتاثرین کوکسی قسم کی تکلیف اورپریشانی نہیںہونے دینگے اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدخان نے کہاکہ متاثرین کنٹرول لائن ہمارے بھائی ہیںان کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

گوئی بازار،سدھارہ،نڈہ گلی سمیت دیگرعلاقوںکے دورہ کے دوران اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدخان کودکھ اورتکلیف کی اس گھڑی میں ان کاساتھ دینے پران کاشکریہ اداکرتے ہوئے انہیںزبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔