قاتل بھارتی وزیراعظم مودی اپنی شیطانی حرکات سے باز آجائے ورنہ پاکستانی افواج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ بھارت کو حقیقی سرجیکل سٹرائیک کا مطلب سمجھا دیں گے جو بھارت کی تباہی کا سبب بن جائیگا

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرزا کی بات چیت

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:16

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما و چیئرمین جموں وکشمیر ہیومن رئٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ قاتل بھارتی وزیراعظم مودی اپنی شیطانی حرکات سے باز آجائے ورنہ پاکستانی افواج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ بھارت کو حقیقی سرجیکل سٹرائیک کا مطلب سمجھا دیں گے جو بھارت کی تباہی کا سبب بن جائیگا ۔

بھارتی وزیراعظم کو ہر دوسرے ہفتے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگتے ہیں اور وہ لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقوں میں بلاجواز اور وقفہ وقفہ سے فائرنگ کر کے خطے کا امن خراب کرنا چاہتا ہے اگر پاکستانی افواج نے بھارت کو اپنی شکل میں جواب دیا تو بھارتی اپنی تباہی کا خود ذمہ دار ہو گا ۔ بھارتی حکمران ہوس باختہ اور ذہنی طور پر بیمار ہو چکے ہیں جو مکارانہ چالیں چل کر آزادکشمیر کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کر کے خطے کا امن تہہ و بالا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما و چیئرمین جموں وکشمیر ہیومن رئٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے غازی کشمیر پریس کلب نکیال کے سینئر صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں زمان مرزا نے مزید کہا کہ خطے کے امن کیلئے اس وقت سب سے بڑا خطہ مودی جیسا قاتل شخص ہے جو 125کروڑ عوام کے سر پر مسلط ہو چکا ہے اس کی دہشت گردانہ پالیسیوں سے خود اس کے ملک کے باسیوں کیلئے خطرات پیدا ہو رہے ہیں اگر نریندر مودی کو سٹرجیکل سٹرائیک کھیلنے کا اتنا ہی شوق ہے تو جب پاکستانی افواج نے بھارت پر سٹرجیکل سٹرائیک کی تو بھارتی حکمرانوں صدیوں یاد رکھیں گے ۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں ریاستی صحافیوں کو بھارتی افواج اور اس کی مودی سرکار اپنی فرائض سر انجام دینے سے نہ صرف روک رکھاہے بلکہ ان پر بھی ظالمانہ تشدد کیا جا رہا ہے جو کہ عالمی بین الاقوامی قوانین کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے مقبوضہ کشمیر میں 112ویں دن بھی کرفیو اور معصوم کشمیریوں پر ظالمانہ اور وحشیا نہ تشدد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بھارتی حکومت حقائق کو چھپانے اور صحافیوں کو حق سچ لکھنے اور کوریج کرنے سے روکے ہوئے ہے جو کہ مودی سرکار کی گندی ذہنیت اور انتہا پسندانہ سوچ دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیزفائر لائن کے قریب رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے عزم اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوں کہ وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنے کے لیے اپنا بھرپو ر کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت پسند رہنمائوں سید علی گیلانی ،یاسین ملک ،میر وعظ عمر فاروق ،شبیر احمد شاہ اور دیگر قائدین کی گرفتاریاں مودی سرکار حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کشمیری آج بھی بھارت سے نفرت کرتے ہیں اور تا قیامت ہندوستان کی نفرت ان کے دل میں رہے گی ۔

ہمایوں زمان مرزا نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ ایک اعلیٰ سطحی وفد مقبوضہ کشمیر میں بھیجے جو کشمیریوں پر ہونے والے تاریخ کے بدترین مظالم اور بھارتی درندہ صفت افواج کے کالے کرتوتوں کا جائزہ لے کر ہندوستا ن کو دہشت گرد ملک اور دہشت گردوں کو پناہ دینے والا ملک ڈکلیئر قرار دے ۔چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے اور کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے میں پیش پیش رہا ہے ۔

نریندر مودی انسانیت کی روپ میں چھپا ایک بھیڑیا ہے جس سے کبھی بھی امن کی توقع کی نہیں کی جا سکتی مودی معصوم کشمیر یوں کا قاتل ہے ۔ہمایوں زمان مرزا نے مزید کہا کہ کتنے ستم کی بات ہے ہندوستان کا قاتل وزیراعظم مودی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں اور بزرگوں کو بیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کے ذریعے انہیں ساری زندگی کے لیے آنکھوں کی بینائی سے محروم کر دیا ہے معصوم ننھے منے بچے جن کی عمر ابھی سکول جانے کی ہے وہ بھارتی کتوں کی وحشیانہ کاروائیوں اور بیلٹ گن کا شکار ہو کر ساری دنیا کے لیے آنکھوں سے دیکھنے کے لیے محروم ہو گئے ہیں ۔