مسلم ہینڈزانٹرنیشنل کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میںداخل نکیال سیکٹرکے علاقہ موہڑہ کے زخمی 8طلباء میںفی کس50ہزارروپے کے حساب سی4لاکھ روپے کے امدادی چیکوںکی تقسیم

بھارتی فائرنگ سے شہید ڈرائیور کے ورثاء کو 2 لاکھ کا امدادی چیک دیا گیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:16

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) مسلم ہینڈزانٹرنیشنل کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میںداخل نکیال سیکٹرکے علاقہ موہڑہ کے زخمی 8طلباء میںفی کس50ہزارروپے کے حساب سی4لاکھ روپے کے امدادی چیکوںکی تقسیم۔این جی اوکی طرف سے شہیدہونے والے ڈرائیورکے ورثاء کوبھی 2لاکھ روپے کاچیک دیاگیاگزشتہ روزمسلم ہینڈزانٹرنیشنل پاکستان کے ایریامنیجرصاحبزادہ سیدضیاالنورنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میںبھارتی افواج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والے طلباء میںامدادی چیک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی ایم ایس سیدشفقت شاہ،مسلم ہینڈزانٹرنیشنل کے ریسرچ آفیسرسعدرفیق،فیلڈکوآرڈنیٹرراجہ کاشف،سوشل موبلائزرحسنین سجاد،میڈیااینڈکمیونیکیشن آفیسرمرزاذیشان ،آزادکشمیرکے ایریامنیجرحافظ شفیق سمیت دیگربھی موجودتھے۔مسلم ہینڈزانٹرنیشنل پاکستان کے ایریامنیجرصاحبزادہ سیدضیاالنورنے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مسلم ہینڈزانٹرنیشنل بھارتی افواج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والے اور متاثرین کابھرپورخیال رکھے گی متاثرین میںامدادی پیکجزتقسیم کئے جارہے ہیںاورآج زخمیوںمیںبھی امدادی رقوم تقسیم کی گئی ہیںاین جی اومتاثرین کاہرممکن خیال رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :