یشوت سنہا کی زیر قیادت وفود کا دورہ کشمیر وقت کا ضیاع ہے‘ ریاستی کانگریس

بی جے پی حکومت کو کشمیر کی صورتحال سے دلچسپی نہیں،وہ ریاست اور ملک کے عوام کو بیوقوف بنارہی ہے،نائب صدر کا بیان

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:14

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء)ریاستی کانگریس نے بھارت کے سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی کے سینئر رہنمایشونت سنہا کی قیادت میں دو مرتبہ ریاست کا دورہ کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ریاست اور ملک کیعوام کو وفدبھیج کر بیوقوف بنارہی ہے۔گزشتہ روز ریاستی کانگریس کے نائب صدر اوررکن کشمیر کونسل جی این مونگا نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے سابق وزراء کے دونوں دورے وقت کے زیاں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یا تو مرکزی حکومت یہ بات واضح کرے کہ وفد کو مرکزی سرکاری کی حمایت حاصل ہے یا صاف بتا دے کہ وفد کے دورے وقت کے ضیاں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔ حکومت واضح کرے کہ اس کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔ وفد آتا ہے ،جاتا ہے مگر بنیادی صورتحال میں کوئی فرق نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

سال 2010میں کشمیرمیں صورتحال پر قابو پانے کی کانگریس پارٹی کی کوششوں کی سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی اور سونیا گاندھی نے حالات بہتر کرنے میں خود دلچسپی لی تھی۔

آج بھی یہ کانگریس ہی تھی جس نے مرکزی حکومت پر کشمیر وفد بیجنے کا دبائوڈالا۔ انہوں کہا کہ مرکزی حکومت کو کشمیر کی صورتحال میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ یوپی اے کے دور اقتدار میں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن تھا مگر پچھلے دو سال کے دوران بی جے پی اور پی ڈی پی حکومت نے سب کچھ ختم کردیا ہے۔