تھائی پارلیمنٹ نے متنازعہ سائبر قانون بھاری اکثریت سے منظور کر لیا

متنازعہ قانون کے تحت پولیس تنقیدی ویب سائٹس کو پوری طرح اپنی تحویل میں لے سکے گی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:12

بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) تھائی لینڈ کی فوجی حکومت کا تیار کردہ سائبر قانون پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اِس متنازعہ قانون کے تحت پولیس کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ تنقیدی ویب سائٹس کو پوری طرح اپنی تحویل میں لے سکے گی۔ 2014 میں تھائی فوج کے سربراہ کی جانب سے سویلین حکومت برخاست کر کیحکومت سنبھالنے کے بعد سے آزادی اظہار پر کئی قسم کی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ فوجی حکومت نے احتجاج اور مظاہروں پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ کئی حکومت مخالف ویب سائٹس کو بلاک کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :