فرانس کے مہاجرکیمپ میں آتشزدگی سے دوغیرملکی تارکین وطن زخمی

فرانسیسی پولیس نے مہاجرین کے مرکز میں لگنے والی آگ کی فوجداری تفتیش شروع کر دی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:12

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) فرانس کے مہاجرکیمپ میں آتشزدگی سے دوغیرملکی تارکین وطن زخمی ہوگئے جبکہ فرانسیسی پولیس نے مہاجرین کے ایک مرکز میں لگنے والی آگ کی فوجداری تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتا یا کہ اس واقعے میں دو مہاجرین آگ لگنے کے بعد کھڑکی سے باہر کودنے سے زخمی ہوئے۔ پانچ دیگر افراد کو ہلکی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔مہاجرین کا یہ مرکز نان ٹیر نامی شہر میں قائم ہے اور یہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے تقریباً بارہ کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔ نان ٹیر شہر کے دفتر استغاثہ کے مطابق آگ گزشتہ روز علی الصبح لگی جس پر فوری قابو پالیاگیا۔

متعلقہ عنوان :