یونان کا جرمنی سے اپنے اصلاحاتی منصوبے کی حمایت کا مطالبہ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:12

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس نے جرمن حکومت سے اپنے اصلاحاتی منصوبے کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے دورہ جرمنی کے دوران چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ یونان کسی بحران کا حصہ نہیں بلکہ اس کا حل بننا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کافی حد تک اپنے اہداف حاصل کر چکی ہے۔ سپراس نے بتایا کہ ایک طویل وقفے کے بعد یونان کی اقتصادیات میں اگلے برس2.7 فیصد کی نمو متوقع ہے۔ میرکل نے اس موقع پر دونوں ممالک کے باہمی روابط کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :